ڈیوس روڈپرفرنیچرکے گودام میں آگ بھڑک اٹھی

ڈیوس روڈپرفرنیچرکے گودام میں آگ بھڑک اٹھی

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) لاہور کے علاقے ڈیوس روڈ پر فرنیچر کے گودام میں آگ لگ گئی۔ فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ڈیوس روڈ پر فرنیچر کے گودام میں گزشتہ روز آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیل گئی اور پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ تنگ راستوں کے باعث فائربریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے گودام تک پہنچیں۔ دس گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش کرتی رہیں۔ پانی کی قلت کے باعث بھی آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔بعدازا ں ریسکیو نے آگ پر قابو پا لیا ۔

مزید :

علاقائی -