رمشاء خان کے نعتیہ البم کی ریکارڈنگ کا آغاز

رمشاء خان کے نعتیہ البم کی ریکارڈنگ کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


معروف نعت خواں رمشاء خان نے ماہ رمضان کے لیئے نعتیہ البم کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق اس نعتیہ البم کی ریکارڈنگ ایس کے سٹوڈیو میں شروع کردی گئی ہے جن کی طرزیں سہراب خان اور رمشاء خان نے ترتیب دی ہیں۔اس البم کی باقاعدہ ویڈیو بھی بنائی جائیگی اس البم کو سازگولڈ پروڈکشن ملک بھرمیں ماہ رمضان میں ویڈیو ڈی وی ڈی پر ریلیز کرے گی ایک ملاقات کے دوران رمشاء خان نے بتایاکہ اس سے قبل ان کا قصیدہ بردہ شریف اور سلام جسے ساحر علی بگانے ریکارڈ کیاتھا سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کررہاہے اور اب باقاعدہ ان کا البم ڈی وی ڈی پر ریلیز کیا جائے گا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -