صوبائی دارلحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارلحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  

 لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطابق ما ڈل ٹاؤن میں عا مر سے ڈا کو 2لاکھ رو پے لو ٹ کر فرا ر ہو گئے ، شادباغ وسن پورہ میں راحیل کی دکان سے تین ڈاکو دولاکھ مالیت کی نقدی اور الیکٹرونکس کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ نشترکالونی میں ظہیر اور اسکی فیملی سے دوڈاکو تین لاکھ 15ہزار،گارڈن ٹاؤن میں ہمایوں سے 40ہزار،ستوکتلہ میں ندیم سے 19ہزاراور فیصل ٹاؤن میں نوید سے 5ہزارکی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ شادباغ میں امیر،نواب ٹاؤن میں صباکی گاڑیاں اور شاہدرہ ٹاؤن میں وحید،گڑھی شاہو میں منان،لٹن روڈ میں وقاص،گلشن راوی میں حفاظت اللہ،نواب ٹاؤن میں صادق،ٹاؤن شپ میں اظہر، ستوکتلہ میں عارف،جنوبی چھاؤنی میں انیق اور گلبرگ میں عمر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -