بھتہ نہ دینے پرملزمان کی فائرنگ

بھتہ نہ دینے پرملزمان کی فائرنگ

  

لاہور(ا پنے کر ا ئم ر پو ر ٹر سے ) باغبا نپورہ محمود بوٹی رنگ روڈ کے رہائشی محمد جاوید خان جو کہ لو ہے کاکاروبار کر تا ہے اور محمود بوٹی میں گودام بنا رکھا ہے دو روز قبل ملزمان،عادل عرف چھابو ،فقیر حسین،وغیرہ نے جاوید سے ہر ماہ10ہزار روپے جگا ٹیکس دینے کوکہا، ایک بار دینے کے بعد دوبارہ پھر آ گئے نہ دینے پر گودام کے باہر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں لوگوں نے زمین پر لیٹ کر جانیں بچا ئی پو لیس کے آ تے ہی ملزمان فا ئر نگ کر تے ہو ئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ایس ایچ او یا سر گجر کے مطا بق ملزمان کو دو مر تبہ تھا نے بلوایا ہے ملزمان نہیں آ ئے۔ ،علاقہ سے تصدیق ہو گئی ہے ایس پی کی اجازت کے بعد مقد مہ درج کر لیا جائے گا ہم تفتیش کر رہے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -