مال روڈپراحتجاج کے دوران اضافی ٹریفک اہلکارتعینات

مال روڈپراحتجاج کے دوران اضافی ٹریفک اہلکارتعینات

  

لاہور(کرا ئم رپورٹر) چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے فیصل چوک مال روڈپراحتجاج کے دوران شہریوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے 11مختلف ڈائیورشن پوائنٹس بنا کر ایس پی سٹی کی نگرانی میں اضافی 5 ڈی ایس پیز، 2 سپیشل اسکواڈ، 9 انسپکٹرز اور 53 ٹریفک وارڈنز تعینات کر دےئے۔ اس دوران سی ٹی او خود بھی ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے ہمراہ موقع پر موجود رہے اور ٹریفک کلےئر کرواتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی خدمت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔سی ٹی او نے فیصل چوک ،سول سیکریٹریٹ ،پی ایم جی چوک،اور گردونواح کابھی وزٹ کیا۔ ڈی ایس پیزاحتجاج کے دوران پٹرولنگ کرتے ہوئے ڈیوٹی چیک کرتے رہے ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ وارڈنز بھر پور محنت اور ذمہ داری سے ڈیوٹی کریں ۔

مزید :

علاقائی -