بیوی کوزخمی کرکے فرارہونے والے رکشہ ڈرائیورکی نعش برآمد

بیوی کوزخمی کرکے فرارہونے والے رکشہ ڈرائیورکی نعش برآمد

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) نشتر کالونی میں دو روزقبل بیوی کو چھریوں سے زخمی کرکے فرار ہونے والے رکشہ ڈرائیور کی لاش برآمد۔45 سالہ عبدالغفور زیر تعمیر مکان سے مردہ حالت میں پایا گیا۔پو لیس نے نعش پوست ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ ایس پی ماڈل ٹاون مستنصر فیروز کے مطابق نشترکالونی بی بلاک کا رہائشی رکشہ ڈرائیور عبدالغفور دو روز قبل گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو چھریوں کے وار سے زخمی کرکے گھر سے فرار ہوگیا تھا جو سوموار کی صبح زیر تعمیر مکان سے مردہ حالت میں پایا گیا۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالغفور کی ہلاکت کی وجوہات پوسٹمارٹم کے بعد سامنے ائیں گی۔پو لیس نے مختلف پہلو ں پر تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید :

علاقائی -