منٹگمری روڈپر گودام میں آتشزدگی،لاکھوں کاسامان جل کرخاکستر

منٹگمری روڈپر گودام میں آتشزدگی،لاکھوں کاسامان جل کرخاکستر

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )صو با ئی دار الحکو مت کے علا قے منٹگمر ی روڈ کے ایک گو دام میں آگ لگنے سے 3منز لہ پلا زہ جل گیا آ گ اتنی شد ید تھی کہ کئی گھنٹو ں کی جد وجہد کے بعد بھی اس پر قا بو نہ پا یا گیا ۔بتا یا گیا ہے کہ قلعہ گجر سنگھ کے علا قہ منٹگمر ی روڈ پر عد یل مو ٹر کے گو دام میں اچا نک شا رٹ سر کٹ سے آ گ بھٹر ک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تین منز لہ پلا زے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔فا ئر بریگیڈ کی 10گا ڑ یوں اور امد ادی ٹیموں نے رات گئے تک آ گ بجھا نے کا کا م جا ری رکھا ۔تا ہم اس آ گ سے کو ئی جا نی نقصا ن نہ ہو ا اور لا کھو ں روپے ما لیت کا سا ما ن جل کر راکھ ہو گیا ۔ضلعی انتظا میہ کے اعلیٰ حکا م امد ادی کار روائیو ں کی نگر انی کر تے رہے۔

مزید :

علاقائی -