ٹیکنالوجی کے استعمال کی دویدار لاہور پولیس ویب سائٹ سے محروم

ٹیکنالوجی کے استعمال کی دویدار لاہور پولیس ویب سائٹ سے محروم

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) دور جدید میں ٹیکنالوجی سے استفادہ کی دعویدار لاہور پولیس دو سال سے اپنی آفیشل ویب سائٹ سے محروم جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز کہتے ہیں کہ ویب سائٹ پر کام جاری ہے جلد بنا لی جائے گی۔تفصیلا ت کے مطا بق جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ کی دعویدارلاہورپولیس اپنی ویب سائٹ سے محروم ہے۔لاہور پولیس فیس بک اور واٹس ایپ پر تو موجود مگر اس کی آفیشل ویب سائٹ دو سال سے بند پڑی ہے۔ دو سال سے لاہور پولیس کی ویب سائٹ کو نہ تو اپ ڈیٹ کیا گیا اور نہ ہی اسے چالو کیا جا سکا ہے۔لاہور پولیس کی جانب سے ٹیکنالوجی کو اپنانے اور شہریوں کی رہنمائی کے لئے سہولیات تو دی گئیں مگر لاہورپولیس کی ویب سائٹ وزٹ کرنے والے شہری مطلوبہ معلومات حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوتے۔دوسری طرف ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کہتے ہیں کہ لاہور پولیس کی آفیشل ویب سائٹ کا کام جاری ہے جبکہ فیس بک اور ٹویٹر پر لاہور پولیس کے پیج موجود ہیں اور فیس بک پر پیج کو ستر ہزار لوگ لائیک بھی کرچکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -