تھانوں میں فرنٹ ڈیسک بنانے کا کام آخری روزتک جاری رہا

تھانوں میں فرنٹ ڈیسک بنانے کا کام آخری روزتک جاری رہا

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )آئی جی کی ہدایت پر شہر کے تہتر تھانوں میں فرنٹ ڈیسک بنانے کا کام آخری روز بھی جاری رہا۔ ایس ایچ اوز کو فرنٹ ڈیسک کو آج صبح تک آپریشنل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔تفصیلا ت کے مطا بق چندروز قبل آئی جی پنجاب کی طرف سے لاہور سمیت دیگراضلاع کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ لاہور کے چوراسی میں سے دس تھانوں میں پہلے سے ہی فرنٹ ڈیسک موجود ہیں جبکہ تہتر تھانوں میں فرنٹ ڈیسک بنانے کا کام زور شور سے جاری ہے۔جسے آج صبح تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف منگل کے روز کسی بھی تھانے کا دورہ کرکے فرنٹ ڈیسک پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔جس کے پیش نظر لاہور میں فرنٹ ڈیسک جنگی بنیادوں پر مکمل کئے جارہے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ستائیس تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کیلئے جگہ موجود تھی جبکہ بیس تھانوں میں فرنٹ ڈیسک فائبر شیٹ سے تیار کئے گئے ہیں۔ باقی تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کنٹینر یا ایس ایچ او کا کمرہ خالی کر کے بنائے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -