ہربنس پورہ،ٹی وی مکینک اپنی دکان میں پراسرارطور پر جاں بحق

ہربنس پورہ،ٹی وی مکینک اپنی دکان میں پراسرارطور پر جاں بحق

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )ہربنس پورہ میں 45سالہ شخص دکان میں پراسرارطور پر مردہ پایا گیا۔پولیس نے نعش مردہ خانہ میں جمع کرواکر کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ قلندر پورہ میں اعجاز نامی شخص دکان میں مردہ پایا گیا،اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضہ میں لیتے ہوئے مردہ خانہ میں جمع کروادی،پولیس کے مطابق متوفی ٹیلی ویژن ٹھیک کرتا تھا،اس کی موت طبعی ہے تاہم اس کے ورثاء کی شناخت نہ ہوسکی ہے جس کے باعث نعش مردہ خانہ میں جمع کروادی گئی ۔ورثاء کی شناخت کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -