وزیرداخلہ کا ایف آئی اے کی تنظیم نو کیلئے پلان تیار کرنے کا حکم

وزیرداخلہ کا ایف آئی اے کی تنظیم نو کیلئے پلان تیار کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں غیر قانونی زمینوں پر قبضوں کے خلاف خصوصی سیل بنانے اور ایف آئی اے کی تنظیم نو کیلئے مختصر، طویل اور وسط مدتی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی امیگریشن و دیگر حکام شریک ہوئے۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کی تنظیم نو کیلئے مختصر مگر طویل اور وسد مدتی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی جبکہ اسلام آباد میں زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف خصوصی سیل بنانے کا حکم دیا اور کم آمدن والے سرکاری ملازمین کیلئے نئے رہائشی سیکٹرز کی منظوری بھی دی۔ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف بنانے کا حکم دیا جس میں ڈپٹی کمشنر، ایس پی اور ریونیو حکام شامل ہوں گے۔ سی ڈی اے کا خصوصی سیل زمین کے اصل مالکان کے تحفظات کا ازالہ کرے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں کے غریب زمین مالکان قبضہ مافیا کے رحم و کرم پر ہیں اور دیہی زمینیں مارکیٹ سے انتہائی کم نرخوں پر لی جا رہی ہیں، اس سلسلے کو فوری طور پر رکا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ غریب سرکاری ملازمین کیلئے قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بھی حامی ہیں۔

مزید :

علاقائی -