بلوچستان میں نا معلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

بلوچستان میں نا معلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

  

کیچ ( اے این این ) بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ٗ مارے جانے والے تمام افراد کا تعلق مند سے ہے ٗ تمام افراد ایک گاڑی میں سوار تھے ٗ نہنگ ندی کے قریب گھات لگائے حملہ آوروں نے فائر کھول دیا ٗ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ۔ کیچ انتظامیہ نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ جب ان کی گاڑی نہھنگ ندی میں پہنچی تو وہاں پہلے سے گھات لگائے افراد نے ان پر اندھادھند فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں پانچوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق ایرانی سرحد کے قریب واقع بلوچستان کے علاقے مند سے ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ان افراد کو ہدف بناکر ہلاک کیا گیا۔تاحال ان افراد کو ہلاک کرنے کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل مند ٹاؤن میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے تھے۔ضلع کیچ بلوچستان کا ایران سے متصل سرحدی ضلع ہے۔بلوچستان میں حالات خراب ہونے کے بعد سے اس ضلع میں بھی بدامنی کے واقعات کے رونما ہونے کا سلسلہ جاری ہے تاہم سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پہلے کے مقابلے میں حالات میں بہتری آئی ہے۔

مزید :

علاقائی -