عزیر بلوچ کا پاکستان اور بیرون ملک جائیدادیں بنانے اور بینک اکاؤنٹس کا انکشاف

عزیر بلوچ کا پاکستان اور بیرون ملک جائیدادیں بنانے اور بینک اکاؤنٹس کا ...

  

 کراچی(اے این این) لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کی پاکستان، دبئی، ایران اور مسقط میں کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹس ہیں ۔جے آئی ٹی کی دستخط شدہ دستاویز کے مطابق شارجہ میں عزیر بلوچ کے برادر نسبتی کے نام پر ساڑھے11لاکھ درہم کا گھر اور اسی کے نام دبئی انٹرنیشنل سٹی میں 5لاکھ درہم مالیت کا دفتر ہے۔مسقط میں ایک دوست شاکر کے نام پر 9لاکھ درہم کا بنگلہ جبکہ اسی دوست کے نام پر 6لاکھ درہم کا پلاٹ ہے۔ ایران کے شہر چا ہ بہار میں رشتے دار جلیل کے نام پر ایک کروڑ روپے مالیت کاگھر بھی ہے۔ دبئی کے ایک بینک اکاونٹ میں عزیر بلوچ کے 2لاکھ درہم موجود ہیں۔ دبئی میں اس کی بیوی کے نام پر بھی اکاونٹ میں 5لاکھ درہم ہیں۔ نیشنل بینک پاکستان دبئی برانچ میں بھی بیوی کے نام دو اکاونٹ میں ساڑھے تین لاکھ درہم موجود ہیں ۔دبئی میں ایک لاکھ 55ہزار درہم مالیت کی لینڈ کروزر اور 22ہزار درہم کی کار بھی عزیر بلوچ کی ملکیت ہے۔ یہ تھے بیرون ملک اثاثے اب بات پاکستان کی۔ لیاری چاکیواڑہ کے نجی بینک میں بیوی کے نام پر 15لاکھ روپے موجود ہیں۔25لاکھ روپے مالیت کی ایک گاڑی بھی عزیربلوچ کی ملکیت ہے، لیاری سنگولین میں رشتے دار فہد کے نام پر ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا گھر ہے،بیوی کے نام پر مویشی اور گودام کی مالیت چار کروڑ روپے ہے۔ چاکیواڑہ میں ہی 4کروڑ روپے مالیت کی ایک ایکڑ زمین ہے، گھاس منڈی میں جوئے کا اڈا چلانے والے اعجاز میمن کے پاس ایک کروڑ روپے ہیں۔ حب کے رئیس گوٹھ میں سوا کروڑ روپے مالیت کی 16ایکڑ زمین ہے۔عزیر بلوچ کے منیجر دلدار بھٹی کے نام پرملیر میں 6کروڑ روپے مالیت کی ہاوسنگ اسکیم ہے جبکہ ملیر میں بھی ایک ہاوسنگ اسکیم میں ایک کروڑ 60لاکھ روپے کی شراکت داری ہے۔

مزید :

علاقائی -