ملک کے مختلف علاقوں مین بارش ، موسم خوشگوار نے پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کم ہوگئی

ملک کے مختلف علاقوں مین بارش ، موسم خوشگوار نے پر بجلی کی غیر اعلانیہ ...

  

 لاہور(کامرس رپورٹر)مو سم میں خوشگوار تبدیلی کے باعث بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ دورانیہ میں کمی رہی اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔دوسری جانب وزارت بجلی و پانی نے رمضان المبارک میں افطاری اور سحری کے اوقا ت میں لوڈ شیڈنگ نہ کئے جانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک میں شہری علاقوں میں صرف چھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں صرف آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ گزشتہ روز وفاقی و صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا جس سے ایک طرف گرمی میں کمی ہوئی تو دوسری جانب بجلی کی ڈیمانڈ میں بھی کمی ہو گئی ۔تیز ہواؤں کے باعث لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہوا تیز آندھی کے باعث کئی مقامات پر تاروں پر درخت اور سائن بورڈ گر گئے جس سے تاریں ٹوٹ گئیں اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔ بارش والے علاقوں میں فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے زیادہ فیڈرز آئیسکو اور گیسکو میں ٹرپ ہوئے ۔جن علاقوں میں تاریں ٹوٹنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی وہاں بجلی کی بندش کافی طویل رہی جن علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہوئے وہاں بارش کے بعد بحالی کا کام کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی سے شارٹ فال کم ہو کر ساڑھے چھ ہزار میگاواٹ کی سطح پر آ گیا جس سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں دو سے چار گھنٹے کی کمی ہوئی ۔ گزشتہ روز شہروں میں دس گھنٹے اور دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی جبکہ مرمت کے نام پر بھی بجلی کی بندش کے سلسلہ میں کمی رکھی گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 18670 میگا واٹ جبکہ پیداوار 12140 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 6530 میگا وا ٹ کا فرق رہا ۔

مزید :

علاقائی -