کوئٹہ سے اغواء ہونے والے ڈاکٹر ارشاد کھوسہ چمن سے بازیاب

کوئٹہ سے اغواء ہونے والے ڈاکٹر ارشاد کھوسہ چمن سے بازیاب

  

کوئٹہ ( این این آئی ) کوئٹہ سے اغواء ہونے والے ڈاکٹر ارشاد احمد کھوسہ چمن سے بازیاب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بی ایم سی کے پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد کھوسہ جنہیں 10مئی کوکوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن سے کلینک سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا تھا پیر کو پاک افغان سرحدی شہر چمن سے بازیاب ہوگئے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ارشاد کھوسہ کو بازیاب ہونے کے بعد فوری طورپر ڈپٹی کمشنر آفس چمن منتقل کردیا گیا ۔ جہاں سے انہیں سخت سیکورٹی میں کوئٹہ کیلئے روانہ کردیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -