نوشہرہ ، بچوں کی لڑائی میں بڑے کو د پڑے ، فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت 5افراد جاں بحق

نوشہرہ ، بچوں کی لڑائی میں بڑے کو د پڑے ، فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت 5افراد ...

  

 نوشہرہ ( اے این این )نوشہرہ کے علاقے پبی میں میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ٗ فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ٗ ایک زخمی ٗ جاں بحق افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل ٗ لاشیں راشد میموریل ہسپتال منتقل کردی گئیں ٗ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے پبی میں بچوں کی لڑائی پر مسلح تصادم میں 2 خواتین سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس تھانہ پبی کے ایس ایچ او انسپکٹر عالمگیر خان خویشگی کے مطابق چوکی درب میں رام داد اور سردار علی کے بچوں کے درمیان ہونے والے معمولی جھگڑے پر بڑوں میں تکرار ہو گئی اور پھر دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے پر خود کار اسلحے سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رام داد، سردار علی، اس کی اہلیہ اور ایک بیٹا زبیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے بیٹے عمیر کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پبی منتقل کیا گیا تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جاں بحق اور زخمیوں کو میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کردیاگیا ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق سردار علی اور رام داد سگے بھائی تھے جن کے بچوں میں جھگڑا ہوا تھا ۔ پولیس نے رام داد کی اہلیہ اور سردار علی کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پانچ افرادقتل

مزید :

علاقائی -