ہائیکورٹ کے نئے بنچ بنانے سے متعلق فل کورٹ اجلاس 15 جولائی کو ہوگا

ہائیکورٹ کے نئے بنچ بنانے سے متعلق فل کورٹ اجلاس 15 جولائی کو ہوگا

  

لاہور( نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کی پانچ ڈویژنوں فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان میں نئے بنچوں کے قیام کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اجلا س میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیاکو مذکورہ معاملہ پر مزید غور کیلئے پندرہ جولائی کوفل کورٹ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ جو حسب ضرورت سترہ جولائی تک جاری رہے گا۔ مزید برآں انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آبادی کے بڑھنے کے تناسب اور عدالت عالیہ لاہور میں مقدمات کی بڑھتی تعداد کے لحاظ سے عدالت عالیہ لاہور میں ججز کی تعداد 60 سے بڑھا کر 100 کرنے کے حوالے سے آئین پاکستان1973 کے آرٹیکل 192 کے تحت سفارشات مرتب کرکے متعلقہ ادارے کو بھجوائی جائیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -