پشاور ٗ پولیو ویکسین دینے سے انکار پر 200افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

پشاور ٗ پولیو ویکسین دینے سے انکار پر 200افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

  

پشاور ( اے این این ) پشاور میں بچوں کو پولیو ویکسین دینے سے انکار کرنے والے 200 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری ٗ70 کو گرفتار کر لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر میں قائم ضلعی پولیو کنٹرول روم کے ایک اہلکار عرفان اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ ہفتے پشاور بھر میں تین روزہ پولیو مہم کے دوران تقریبا آٹھ لاکھوں بچوں کو اس بیماری سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔انھوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران تقریبا دو ہزار والدین نے اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا ۔انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے انکار کرنے والے والدین کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 200 ایسے افراد کی ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔اہلکار کے مطابق اب تک اس ضمن میں 70 افراد کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کی گرفتاری کیلیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔گذشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ آئندہ چند ماہ کے دوران پاکستان سے پولیو کی بیماری کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے عرفان اللہ نے مزید بتایا کہ پشاور کے 60 یونین کونسلز ایسی ہیں جہاں اکثر اوقات والدین بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کرتے رہے ہیں جن میں حیات آباد، ناصر باغ، ملکنڈیر، بڈھ بیر، نہاکی اور خالصہ کے علاقے شامل ہیں۔عرفان اللہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ کچھ عرصے سے ویکسین سے انکار کرنے والے والدین کی تعداد میں کافی حد تک کمی دیکھی گئی ہے

ورانٹ گرفتاری۔

مزید :

صفحہ آخر -