پی آئی اے کے 49فیصد شیئرز کی نجکاری اگلے ماہ شروع کی جائیگی ،محمد زبیر

پی آئی اے کے 49فیصد شیئرز کی نجکاری اگلے ماہ شروع کی جائیگی ،محمد زبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیربرائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے 49فیصد شیئرز کی نجکاری اگلے ماہ سے شروع کی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار کی تلاش میں ہیں ،کوئی ائیر لائن بھی پی آئی اے کے شیئرز خرید سکتی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹر ویو دیتے انہوں نے کہا کہ پارلیمینٹ نے اپریل میں پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کرنے کا قانون پاس کیا جس کے تحت حکومت پی آئی اے کاانتظامی کنٹرول رکھنے کی پابند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قانون کی شق دو سال تک لاگو ہوگی جس کے بعدحکومت پی آئی اے کے مکمل شیئرز بیچ سکتی ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ رواں سال بجلی بنانے والے اداروں کی نجکاری بھی شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے شیئرز نومبر میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جس کے بعد لاہور اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کا ر پوریشن کی باری آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے پاکستان سٹیل کی نجکاری آئندہ ہفتوں میں دوبارہ شروع کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -