اورنج ٹرین منصوبے کے اقتصادی راہداری کا حصہ ہونے کی دستاویزات منظر عام پر لانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

اورنج ٹرین منصوبے کے اقتصادی راہداری کا حصہ ہونے کی دستاویزات منظر عام پر ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)اورنج ٹرین منصوبے کے اقتصادی راہداری کا حصہ ہونے کی دستاویزات منظر عام پر لانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔یہ متفرق درخواست سول سائٹی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کو اورنج ٹرین منصوبے کو اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس کی دستاویزات لاہور ہائیکور ٹ میں داخل کرائی ہیں، حکومت ان دستاویزات کو منظر عام پر نہیں لا رہی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبہ کسی طور پر بھی اقتصادی راہدری کا حصہ نہیں بن سکتا، اس منصوبے سے پورے ملک کے عوام کو نہیں بلکہ صرف ایک شہر کے لوگوں کو فائدہ ہو گا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اورنج ٹرین منصوبے کے اقتصادی راہداری کا حصہ ہونے کی دستاویزات منظر عام پر لانے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -