وزیر اعظم کیخلاف پاناما لیکس کے معاملے کی نیب سے انکوائری کرانے کیلئے دائر درخواست کی جلد سماعت سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور متفرق درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)وزیر اعظم کے خلاف پاناما لیکس کے معاملے کی نیب سے انکوائری کرانے کے لئے دائر درخواست کی جلد سماعت سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم، ان کی اہلیہ کلثوم نواز، بیٹے حسن نواز، حسین نواز اور بیٹی مریم نواز نے اپنے اثاثے چھپائے، رقم غیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی اور قوم سے غلط بیانی کی، انہوں نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم نے ذاتی حیثیت میں کیا، عدالت انہیں نااہل قرار دے اور پاناما لیکس معاملے کی انکوائری نیب سے کرائی جائے، درخواست میں کیس کی حساسیت کے پیش نظر سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دیتے ہوئے جلد سماعت کی بھی استدعا کی گئی ہے۔