وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کی نئی تفصیلات اور ان پر آنے والے اخراجات کی رپورٹ طلب

وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کی نئی تفصیلات اور ان پر آنے والے اخراجات کی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کے بیرون ملک دوروں کی نئی تفصیلات اور ان پر آنے والے اخراجات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔مسٹرجسٹس سید منصور علی شاہ نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنے اہل خانہ، دوستوں اور عزیز واقارب کے ہمراہ بیرون ملک کے دورے کر رہے ہیں اور ان دوروں پر سرکاری خزانے سے عوام کا پیسا لگایا جا رہا ہے، وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں سے پاکستان کو نہیں بلکہ ان کے ذاتی کاروبار کو فائدہ ہوتا ہے، نواز شریف بھارت گئے اور نان کلچے کھا کر واپس آگئے، ایسے دوروں سے پاکستان کو کیا فائدہ پہنچے گا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم کو بیرون دوروں پر پرائیویٹ افراد کی جانے پر پابندی عائد کی جائے اور ان دوروں پر سرکاری خزانے پر پیسہ خرچ کرنے پر بھی پابندی عائد کی جائے، عدالت نے مختصر دلائل سننے کے بعد وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ کو حکم دیا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے بیرون ملک دوروں کی نئی تفصیلات اور ان پر آنے والے اخراجات کی رپورٹ 25مئی تک عدالت میں پیش کی جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -