حیدر آباد انڈس ہائی وے پر مسافر وکوچ الٹ گئی ، 8افراد جاں بحق ، 25سے زائد زخمی

حیدر آباد انڈس ہائی وے پر مسافر وکوچ الٹ گئی ، 8افراد جاں بحق ، 25سے زائد زخمی
حیدر آباد انڈس ہائی وے پر مسافر وکوچ الٹ گئی ، 8افراد جاں بحق ، 25سے زائد زخمی

  

ٓحیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈس ہائی وے پر مسافر بس الٹنے سے 8افراد جاں بحق اور 25سے زائد زخمی ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈس ہائی وے جامشورو سیکشن پر مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میںخواتین اور بچوں سمیت 8مسافر جاں بحق ہو گئے ۔ واقعے میں 25سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو حکام نے ابتدائی طبی امداد دے کر حیدر آباد ہسپتال منتقل کر دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ آمری کے مقام پر پیش آیا جس مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی ۔ بس شہداد کوٹ سے کراچی جا رہی تھی ۔ریسکیو حکا م کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔

مزید :

حیدرآباد -اہم خبریں -