گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر آف ایمرائٹس اکرام الحق کی انتظامی عہدوں پر تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر آف ایمرائٹس اکرام الحق کی انتظامی عہدوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر آف ایمرائٹس اکرام الحق کی انتظامی عہدوں پر تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ پروفیسر اکرام الحق کو انتظامی عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔یہ درخواست اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے رولزم کے مطابق کسی یونیورسٹی کے انتہائی قابل پروفیسر کو یونیورسٹی میں بطور ایمرائٹس تعینات کیا جاتا ہے اور وہ صرف تدریسی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتا ہے، رولز کے مطابق ایمرائٹس پروفیسر کسی انتظامی عہدے پر تعینات نہیں کیا جا سکتا ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے اپنے منظور نظر شخص ڈاکٹر اکرام الحق کو بطور پروفیسر آف ایمرائٹس نوازنے کے بعد اب چیئرمین سپورٹس بورڈ اور ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ انوویشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کرر کھا ہے جو ایچ ای سی رولز کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے اکثر یونیورسٹیوں میں میرٹ کے خلاف تعیناتیاں کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے یونیورسٹیوں میں کرپشن کی جا رہی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر آف ایمرائٹس اکرام الحق کی انتظامی عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -