پنجاب بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کی ریکوری کاہدف 94 فیصد مکمل کرلیا

پنجاب بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کی ریکوری کاہدف 94 فیصد مکمل کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(عامر بٹ سے)مالی سال 2016-17بجٹ کی آمد،بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے سٹیمپ ڈیوٹی، رجسٹریشن فیس اور کیپیٹل ویلیوٹیکس(CVT) اکٹھا کرنے کی ذمہ داری94 فی صد تک مکمل کر لی گئی ،صوبائی دارالحکومت کے9 ٹاؤنوں کی رجسٹریشن برانچوں میں گزشتہ ماہ تک6,614,342,871ریکوری اکٹھی کی جیسے حکومتی خزانے میں جمع کروا دیا گیا۔ روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب جواد رفیق ملک نے صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے اضلاع میں ریونیو اکٹھا کرنے کے حوالے سے دےئے جانے والے ٹاسک کی برائے راست مانیٹرنگ کرنے اور رپورٹس طلب کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے گزشتہ ماہ اپریل 2016 تک کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرتے ہوئے بورڈآف ریونیو بھجوائی گئی ہے ۔مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں سال2015-16کا ٹارگٹ5,327,625,000دیا گیا جس کا کم از کم ٹارگٹ3,995,718,750دیا گیا جبکہ گزشتہ برس وصولی کی مد3,452,761,178رہی اور اس ماہ488,554,633کا ریونیو سرکاری خزانے میں جمع کروایا گیا ہے جو کہ ٹوٹل ٹارگٹ کا94%بنتا ہے اور اسی طرح رجسٹریشن فیس کی مد میں سال2015-16کا ٹوٹل ٹارگٹ1,089,379,000رہااور اس کا کم از کم ٹارگٹ817,034,250رکھا گیا۔ اس ٹارگٹ میں سے ڈی ڈی او رجسٹریشن نے گزشتہ763,682,101کا ٹارگٹ حاصل کیا اور اس ماہ کے دوران104,411,546ٹارگٹ کی مد میں خزانے میں جمع کروائے گئے ہیں جبکہ سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں ٹوٹل 868,093,647جمع کروائے گئے ہیں۔ سٹیمپ ڈیوٹی کی کل شرع90% رہی اسی طرحCVT کے حوالے سے سالانہ 2013-14ٹارگٹ2,587,411,000 رکھا گیا جس کا کم از کم ٹارگٹ1,940,558,250رکھا گیا جس کوڈی ڈی او رجسٹریشن نے بڑی جانفشانی سے گزشتہ 1,594,422,453اور اس ماہ210,510,960اکٹھا کیا جو کہ ٹوٹل1,804,933,413بنتا ہے اسطرح سینئر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی برائے راست نگرانی کرنے سے ٹارگٹ کا94% مکمل ہو گیا جبکہ سینئر بورڈ آف ریونیو پنجاب جواد رفیق ملک کا کہنا ہے کہ اس دفعہ ہم اپنی پوری محنت اور جانفشانی سے ٹارگٹ کو 100فیصد مکمل کروائیں گے تا کہ حکومت کو ریونیو کی مد میں زیادہ سے زیادہ آمدن اکٹھی ہو سکے۔ہماری پوری کوشش ہے کہ صوبائی حکومت کو سب سے ریونیو دینے والے ادارے کا تشخص بحال رہے۔ہماری کارکردگی پچھلے سال کی نسبت بہتر ہے اور انشاء اللہ مالی سال 2016-17کے بجٹ سے پہلے پہلے ہم 100 فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -