حکومتیں متروکہ وقف بورڈ کی زمینیں بچانے کیلئے اقدامات کرے، صدیق الفاروق

حکومتیں متروکہ وقف بورڈ کی زمینیں بچانے کیلئے اقدامات کرے، صدیق الفاروق

  

لاہور(کامرس رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ٹرسٹ بورڈ کی زمینیں بچانے اور امن امان کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ،14اپریل کو چیئرمین اور ٹرسٹ بورڈ کے دفتر پر حملے منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے جبکہ ننکانہ صاحب میں حالات خراب کر ے پاکستان کے سافٹ امیج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔یہ باتیں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق نے بورڈ ممبران کے 300ویں اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہیں ،چیئرمین بور ڈ نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ وزیر اعلی پنجاب میں شہباز شریف قانون کی حکمرانی قائم رکھنے کے لیے قبضہ گرپوں اور انکے سہولت کاروں سے کوئی رعایت نہ کرتے ہوئے کسی اقدام سے گریز نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ممبر بورڈ درشن لال کی سربراہی میں اسفند یار بھنڈارا ،رمیشن لال ،کانجی رام اور کرنل(ر)مبشرپر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کر کے حقائق بیان کرے گی ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈی پی او اور ڈی سی اوننکانہ نے 13اپریل کو قبضہ ختم کرانے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن وقت آنے پر اپنی ذمہ داری سے انکار ی رہے،انہوں نے مزید کہا کہ رواں ماہ زمینوں کی نیلامی 19اضلاع میں شروع ہو رہی ہے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نیلامی کی مدت 3سال سے بڑھا کر5سال میں تبدیل کر دیا جائے گا ۔جبکہ اس مرتبہ ماضی کے مقابلے میں ر یٹس بھی اچھے ملیں گے اجلاس میں بورڈ ممبران نے چیئرمین بورڈ پر ہونے والے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ بورڈ کی بجٹ میٹنگ 22جون کو اسلام آباد میں ہو گی۔

مزید :

صفحہ آخر -