جمہوریت کے’’ شریف ماڈل‘‘ نے پانامہ لیکس کا تحفہ دیا، طاہر القادری

جمہوریت کے’’ شریف ماڈل‘‘ نے پانامہ لیکس کا تحفہ دیا، طاہر القادری

  

لاہور(ا ین این آئی ) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاہے کہ جمہوریت کے ’’شریف ماڈل ‘‘ نے قوم کو پانامہ لیکس کے تحفے دئیے، عالمی مد و جزر سے بے خبر کرپٹ حکمران اپنا تخت بچانے کی جنگ تک محدود ہیں ،ان کااقتدار میں مزید رہنا ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہے ، عالمی سیاست پر نظر رکھنے اور اسے پاکستان کے مفاد سے ہم آہنگ کرنے کیلئے حقیقی مینڈیٹ والی عوامی قیادت ناگزیر ہے ۔وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے سنیئر رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے ۔سربراہ عوامی تحریک نے کہاکہ تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا،عوام کرپشن زدہ ظالم نظام سے نجات چاہتے ہیں کیونکہ کرپٹ قیادت اور جماعتوں کی مستقبل کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں لہٰذاکرپشن کے خلاف عوام کی حالیہ نفرت اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بے گناہوں کے قاتل وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس 18محکموں کا قلمدان ہے اور یہی نا اہل وزیر اعلیٰ پنجاب میں 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا بھی ذمہ دار ہے ۔انہوں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے والے کسانوں کے حوالے سے کہاکہ عوامی تحریک کسانوں کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔دریں اثناء ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی تحریک خوشاب کے سابق صدر ملک غلام محمد اعوان کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم عوامی تحریک کا اثاثہ تھے ۔

طاہر القادری

مزید :

صفحہ آخر -