رینجرز کارروائیاں ،کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سمیت 3ملزمان گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے کھارادر ،مشرف کالونی ،کیماڑی ٹاؤن ،گلشن سکندر آباد سمیت دیگر علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک دہشت گرد سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔