تحریک طالبان افغانستان کے نئے امیر کا اعلان 72 گھنٹوں میں متوقع
کوئٹہ: (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان ذرائع کے مطابق ملا منصور کی پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملے میں ہلاکت کی طالبان کے مختلف ذرائع اور امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے تصدیق کئے جانے کے بعد تحریک طالبان افغانستان کے نئے امیر کے تقرر کے لئے مرکزی شوریٰ کا اجلاس بلایا جانے کے لئے مختلف گروپوں سے رابطے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے گروپوں کے اجلاس بھی جاری ہیں جن میں نئے امیر کے لئے مختلف نام زیر غور ہیں