عالمی اور ایشیائی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی اور ایشیائی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

  

نیویارک(اے این این) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر کی قیمت میں استحکام اور خام تیل کی سپلائی میں اضافے کے امکانات سے عالمی اور ایشیائی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمت کم ہو گئیں۔ایشائی مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر خام تیل کی قیمت میں چودہ سینٹ کمی دیکھی گئی اور مستقبل کے لیے فی بیرل تیل کے سودے 48اعشاریہ 58 ڈالر میں طے پائے۔امریکی مارکیٹ میں خام تیل کے سودے 25 سینٹ کمی کے ساتھ 48 اعشاریہ16 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔

مزید :

صفحہ اول -