ملک کے بیشتر حصوں میںآج بھی بارش ہوگی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر حصوں میںآج بھی بارش ہوگی،محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشتر حصوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔مری ، سیالکوٹ، گجرات اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم بالائی خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن)،اسلام آباد،بالائی پنجاب(سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور ڈویژن)، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مختلف مقامات پر تیز ہوائیںآندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ڈی آئی خان، بنوں ، ملتان، ڈی جی خان، کوئٹہ، ژوب، شہید بینظیر آباد،سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں بھی بعض مقامات پر گردآلود ہوائیں/آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے جبکہ آج سے فاٹا ، گلگت بلتستان،کشمیر، بالائی خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ مزید بارش کاامکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہا تاہم سب سے زیادہ بارش پارہ چنار 30،بالاکوٹ،میرکھانی،سیدوشریف07،پٹن، مالم جبہ، دروش، کالام04،کاکول، چراٹ 03، دیر، کوہاٹ 01 ، راولپنڈی 20،سیالکوٹ(ائیرپورٹ 20 ،کینٹ 16) ،جہلم 09 ، گوجرانوالہ ، 08، مری 07، چکوال 05 ،کامرہ ،سرگودھا ،نورپورتھل 04 ،اسلام آباد03،گجرات01۔کشمیر:گڑھی دوپٹہ17، مظفرا?باد15،راولاکوٹ07،کوٹلی، منگلا 02، شہید بے نظیرآباد02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -