شعبان، رمضان میں عمرہ اپروول اوپن ہونے سے حج آرگنائزر اور ائیر لائنز پریشان

شعبان، رمضان میں عمرہ اپروول اوپن ہونے سے حج آرگنائزر اور ائیر لائنز پریشان

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) رمضان میں ہر سال ایک ہزار ریال والا عمرہ ویزہ دو سے تین ہزار ریال میں عمرہ ویزہ فروخت کر کے کروڑوں روپے کا رمضان سیزن لگا نے والے عمرہ ایجنٹوں کو سخت مایوسی کا سامنا مارکیٹ سے رمضان میں عمرہ کرنے والے اچانک غائب 60ہزار روپے رمضان عمرہ کا ریٹ نکالنے والے عمرہ ایجنٹ 600ریال کا عمرہ ویزا فروخت کرنے کے لیے آوازیں لگا رہے ہیں ائیر لائنز کو بھی شدید جھٹکا ائیرلائیز جو رمضان میں نوے نوے ہزارروپے کی ٹکٹ فروخت کرتے تھے رمضان میں ہی ائیر لائنز اپنے سسٹم پر ھاؤس فل کا بورڈ لگا کر مختلف انداز میں عمرہ زائرین کو بلیک میل کر کے مرضی کے ریٹ پر جدہ کی ٹکٹ فروخت کرتے تھے انہیں بھی سخت مایوسی کا سامنا ہے کیونکہ شعبان ،رمضان میں سعودی عرب کے نئے وزیر حج نے عمرہ کوٹہ ختم کرکے عمرہ اپروول اوپن کر دی ہے اور سعودی عمرہ کمپنیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے پاکستانی عمرہ زائرین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے پاکستانی عمرہ ایجنٹ عمرہ ویزہ کے لیے پاسپورٹوں کے حصول کے لیے دہائی دے رہے ہیں مگر پاسپورٹس گزشتہ سال سے آدھے بھی نہیں مل رہے جو مل رہے ہیں وہ مارکیٹ کی صورت حال سے آگاہ ہیں 600ریال سے زیادہ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں عمرہ کمپنیاں اپنا لوٹ مار کا حدف نہ پا سکنے کی وجہ سے سخت مایوس ہیں کہہ رہے ہیں ہمارا دیوالیہ نکل گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -