2001سے 2005تک ضلعی حکومتوں کی پنجاب حکومت کی آڈٹ رپورٹس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش کرنے کی یقین دہانی

2001سے 2005تک ضلعی حکومتوں کی پنجاب حکومت کی آڈٹ رپورٹس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کو پنجاب حکومت نے ضلعی حکومتوں کی 2001ء سے 2005ء تک کی آڈٹ رپورٹس کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔جسٹس شاہد وحید نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کی درخواست پر سماعت کی،د رخواست گزار کی طرف سے شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت ضلعی حکومتوں کی آڈٹ رپورٹس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش نہیں کر رہی ہے، گورنر پنجاب اپنے جواب میں کہہ چکے ہیں کہ ضلعی حکومتوں کی آڈٹ رپورٹس اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے لیکن اس کے باوجود آڈٹس رپورٹس اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش نہیں کی جا رہی ہیں،پنجاب حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل شکیل الرحمن عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی حکومتوں کی 2001ء سے لے کر 2005ء تک آڈٹ رپورٹس آئندہ چند روز میں اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش کردی جائیں گی، عدالت نے حکومت کی یقین دہانی پر ضلعی حکومتوں کی 5سالہ آڈٹ رپورٹس کو کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 27مئی تک ملتوی کر دی ۔

مزید :

صفحہ آخر -