ملک سے نہ جانے کب سفارشی کلچر ، اقر باوری ختم ہو گی اور گڈگورننس آئیگی : چیف جسٹس

ملک سے نہ جانے کب سفارشی کلچر ، اقر باوری ختم ہو گی اور گڈگورننس آئیگی : چیف ...

  

 اسلام آباد ( اے این این ) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ نجانے ملک سے کب سفارشی کلچر اور اقربا پروری ختم ہوگی ٗ لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کا حکم دیا ٗکیا ہم سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمدنہ کرنے کا فیصلہ دے دیں۔ پیر کو چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے حج کوٹاسے متعلق پرائیوٹ ٹورآپریٹرز کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ٹور آپریٹرز کے وکیل نے کہا کہ وزارت مذہبی امور عدالتی فیصلوں کی غلط تشریح کر رہی ہے اور رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز کو 4سال سے کوٹا نہیں مل رہا۔نجی ٹور آپریٹرز کے وکیل کے دلائل پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس بات کا تو رونا رو رہے ہیں کہ نجانے ملک سے کب سفارشی کلچر اور اقربا پروری ختم ہو گی اور ملک میں گڈ گورننس آئے گی۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کا حکم دیا،کیا ہم سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمدنہ کرنے کا فیصلہ دے دیں۔ عدالت نے وزارت مذہبی امور کو عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

صفحہ اول -