ایک چور دوسرے کا احتساب نہیں کر سکتا, وزیراعظم منی لانڈرنگ کرے تو پھر کرکٹر بھی میچ فکسنگ ہی کریگا : عمران خان

ایک چور دوسرے کا احتساب نہیں کر سکتا, وزیراعظم منی لانڈرنگ کرے تو پھر کرکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 باغ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک چور دوسرے چور کا احتساب نہیں کر سکتا، ہم کشمیر میں نیب کا ایسا ادارہ لائیں گے جو بیرسٹر سلطان کو بھی سیدھا کر کے دکھائے گا،کرپشن قوم کو دیمک کی طرح کھا جاتی ہے، ہمارے وزیر کرپٹ ہیں اس لئے نچلی سطح پر بھی کرپشن ہو رہی ہے،جس ملک کا وزیراعظم منی لانڈرنگ کرے تو وہاں کا کرکٹر بھی میچ فکسنگ کرے گامگر جب لیڈر ایماندار ہوتا ہے تو پھر ملک کا پٹواری بھی کرپشن نہیں کر پاتا،اصل انصاف وہ ہے جو نواز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کو بھی غلط کام کرنے پر پکڑ لے، دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جولوگ ملکی اداروں کو برباد کرتے ہیں وہ ان کوٹھیک کبھی نہیں کرسکتے، ہمارے ملک میں برطانیہ کے مقابلہ میں قدرتی وسائل بہت زیادہ ہیں اور زرخیز زمین ہے، ہمارے پاس 12موسم ہیں،چھوٹا ملک برطانیہ ہم سے آگے اس لئے نکل گیا کہ وہاں انصاف ہے اور غریب اور امیر کیلئے ایک ہی نظام ہے،بھارتی فوج انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور نواز شریف آواز اٹھانے کے بجائے سر یے کا بزنس کر رہے ہیں،مضبوط پاکستان بنے گا تو بھارت سے بات کرے گا۔وہ پیر کو باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن حکمران اداروں کو کبھی ٹھیک نہیں کرسکتے،برطانیہ کے مقابے میں ہمارے پاس تانبے،کوئلے،تیل اور گیس کے ذخائر ہیں،پاکستان سعودی عرب سے زیادہ بجلی کوئلے سے بناسکتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ادارے ٹھیک کیئے جائیں اور نوجوانوں کی صحت اور تعلیم پر ہی خرچہ کرلیں تو پاکستان بہت زیادہ ترقی کرے گا۔اگر ہم تھر کے کوئلے استعمال کریں تو سعودی عرب اور ایران سے زیادہ بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کی قیمت عوام مہنگائی کی شکل میں ادا کرتے ہیں،ترقی یافتہ ممالک میں مضبوط ادارے ہوتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سڑکوں سے نہیں سرمایہ کاری سے ملک ترقی کرتا ہے، کم وسائل رکھنے والے ملک پاکستان سے آگے نکل گئے، پاکستان میں عوام ڈیزل پر 100 اور پیٹرول پر 60فیصد ٹیکس دیتے ہیں،200 ارب روپے کی اورنج لائن ٹرین آپ کے پیسے سے بن رہی ہے کیونکہ اس میں کمیشن زیادہ بنتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ملک کے اڑھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں، ان بچوں کا کوئی مستقبل ہی نہیں ہے، پاکستان کا پیسہ لندن کے مے فیئر لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب سے زیادہ پیسہ تعلیم اور ہسپتالوں پر خرچ کریں گے اور سب سے پہلے آزاد کشمیر کی نیب ٹھیک کریں گے، ہم کشمیر میں زیادہ سے زیادہ درخت بھی لگائیں گے تا کہ کشمیر میں ترقی اور خوشحالی آ سکے۔ عمران خان نے کہا کہ ایک چور دوسرے چور کا احتساب نہیں کر سکتا، ہم کشمیر میں نیب کا ایسا ادارہ لائیں گے جو بیرسٹر سلطان کو بھی سیدھا کر کے دکھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن قوم کو دیمک کی طرح کھا جاتی ہے، کشمیر کا الیکشن پرانی اور نئی سوچ کے درمیان ہو رہا ہے، باریاں لینے والے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ڈاکوؤں کا احتساب آپ کا بھائی عمران خان کر کے دکھائے گا، برطانیہ میں ادارے میرٹ پر چلتے ہیں اور کوئی کسی سے ظلم نہیں کر سکتا، برطانیہ میں سب سے زیادہ رقم انسانوں میں خرچ کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر کرپٹ ہیں اس لئے نچلی سطح پر بھی کرپشن ہو رہی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ جرمنی اور جاپان دوسری جنگ عظیم میں تباہ ہو گئے تھے مگر انہوں نے ایمانداری سے محنت اور پیسہ اپنی عوام پر خرچ کیا تو وہ دس سال میں پھر سے معاشی حب بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ماڈل ہے مہنگے پراجیکٹ لگا کر کمیشن بناؤ اوراس کرپشن کی قیمت غریب عوام مہنگائی کی صورت میں ادا کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اصل انصاف وہ ہے جو نواز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کو بھی غلط کام کرنے پر پکڑ لے، جس ملک کا وزیراعظم منی لانڈرنگ کرے تو وہاں کا کرکٹر بھی میچ فکسنگ کرے گا، مگر جب لیڈر ایماندار ہوتا ہے تو پھر ملک کا پٹواری بھی کرپشن نہیں کر پاتا۔ عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، خطے میں مسئلہ کشمیر پرامن طریقے سے حل ہو سکتا ہے، ہم ہر فورم پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے، اگر مسئلہ کشمیر حل ہو جائے تو برصغیر سے غربت ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے جو قربانی دی ہے وہ شاہد ہی کسی نے دی ہو، مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ فوج بیٹھی ہے، بھارتی فوج انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور نواز شریف آواز اٹھانے کے بجائے سر یے کا بزنس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط پاکستان بنے گا تو بھارت سے بات کرے گا۔

مزید :

صفحہ اول -