ہماری حکومت نے بلوچستان میں امن قائم کیا، عبدالمالک بلوچ

ہماری حکومت نے بلوچستان میں امن قائم کیا، عبدالمالک بلوچ

  

پاکپتن (اے این این )بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے ڈھائی سال میں بلوچستان میں امن قائم کیا، کسانون کی بہتری کے لئے اہم اقدامات کرنے ہونگے ، ہماری حکومت نے اداروں کی بھر پور معاونت کو بہت حد تک کنٹرول کیا۔قصبہ ملکہ ہانس میں نیشنل پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے ڈھائی سال میں بلوچستان میں امن قائم کیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دھائیوں سے بلوچستان کے حالات خراب تھے لیکن ہماری حکومت نے اداروں کی بھر پور معاونت کو بہت حد تک کنٹرول کیاجس سے امن عامہ کی صورت حال میں بہتری آئی بہت بڑی تعداد ہتھیار ڈالے اور حکومت کی رٹ کو تسلیم کیا اور انشاء اللہ بلوچستان کے حالات آنے والے دنوں میں مزید بہتر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی چاروں صوبوں میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کرنے ہونگے فصلوں کے ریٹ بہتر ہونگے تو کسان بھی خوشحال ہونگے انھوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ نیشنل پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں ۔

مزید :

صفحہ اول -