پی ٹی آئی کسانوں کوگھیراؤ جلا ؤکی ترغیب دے رہی ہے، رانا ثنا ء ا للہ

پی ٹی آئی کسانوں کوگھیراؤ جلا ؤکی ترغیب دے رہی ہے، رانا ثنا ء ا للہ

  

لاہور ( صباح نیوز)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کو تحریک انتشار قرار دے دیا۔ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ حکومت کسانوں کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے مگر تحریک انصاف کسانوں کو انتشار اور گھیرا جلا کی ترغیب دے رہی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، نرسز یا نابینا افراد کوئی بھی ہو حکومت پنجاب نے ہمیشہ مذاکرات کئے اور مسائل کو حل کیا۔ کسانوں کے ایک دھڑے کے ساتھ بھی بات چیت سے انکے معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی تھی مگر تحریک انصاف کسانوں کے دوسرے دھڑے کو گھیرا جلا کی ترغیب دے رہی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دوسرے گروپ کے ساتھ بھی مذاکرات سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر تحریک انصاف انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا نصب العین ہے کہ ملک کو عدم استحکام سے دو چار کیا جائے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عوام کے سامنے وہ لوگ بے نقاب ہو گئے ہیں جو ملک کو افراتفری کا شکار رکھنا چاہتے ہیں

مزید :

صفحہ اول -