بجلی کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

  

اسلام آباد( اے این این ) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کے نرخوں میں 3روپے 41پیسے جبکہ کے الیکٹرک نے 54 پیسے فی یونٹ تک کمی کی درخواست دے دی ہے۔سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپریل کے مہینے کے لئے بجلی کی اوسط پیداواری قیمت 7 روپے 62پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی تاہم بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 4روپے21پیسے فی یونٹ رہی۔ اس لئے اپریل کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3روپے 41پیسے فی یونٹ کمی کی جائے۔دوسری جانب کے الیکٹرک نے بھی 54 پیسے فی یونٹ تک کمی کی درخواست دے دی ہے۔ نیپرا دونوں درخواستوں کی سماعت 26مئی کو کرے گا جبکہ صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ جون کے بلوں میں ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -