پانامہ تحقیقات، حکومت اور اپوزیشن کے چھ، چھ اراکین کے نام سپیکر کو موصول
اسلام آباد (این این آئی ) سپیکرقومی اسمبلی کو پانامہ پیپرز اور قرضہ جات کے حوالے سے تحقیقات کے لئے مشترکہ ٹی او آرز کی تیاری کے لئے حکومت اور اپوزیشن ار اکین کے چھ چھ نام موصول ہوگئے ہیں۔ منگل کی صبح 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے بدھ کو شام 4 بجے سپیکر چیمبر میں پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔