”ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں “، پاکستان کاامریکی سفیر سے احتجاج

”ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں “، پاکستان کاامریکی سفیر سے احتجاج
”ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں “، پاکستان کاامریکی سفیر سے احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بلوچستان میں ڈرون حملے پر امریکا سے شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دو روزقبل بلوچستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں پاکستان نے امریکا سے احتجاج کیا ہے اور اس حوالے سے امریکہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔
دفتر خارجہ میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہل کو طلب کرکے پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھی امریکی سفیر کے حوالے کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں، جانئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے نادرا سے ولی محمد کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جس کے بعد ڈی جی نادرا کراچی اور ڈی جی نادرا کوئٹہ سے ولی محمد کے شناختی کارڈ کے اجرا اور اس کے گھر والوں سے متعلق مانگی گئی ہیں، نادرا حکام کو احکام جاری کئے گئے ہیں کہ ولی محمد کو کمپیوٹرائز کارڈ کا اجرا کب ہوا، اس کے کتنے بہن بھائی اور خاندان میں کتنے افراد شامل ہیں۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

واضح رہے دوروزقبل بلوچستان کے علاقے نوشکی میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا جب کہ امریکی صدر نے بھی ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے تاہم پاکستان کی جانب سے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -