زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے سے اورنج لائن منصوبے پر کام کرنیوالے7 مزدور جاں بحق،4زخمی

زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے سے اورنج لائن منصوبے پر کام کرنیوالے7 مزدور جاں ...
زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے سے اورنج لائن منصوبے پر کام کرنیوالے7 مزدور جاں بحق،4زخمی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور میں زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے سے 7 مزدور جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے قائد اعظم انٹر چینج پر واڑہ گجراں میں زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے سے خیمے میں سوئے ہوئے اورنج لائن ٹرین کے7 مزدور جاں بحق جبکہ 4 مزدور زخمی ہو گئے جنہیں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ ارشد ، 19 سالہ ندیم 35 سالہ مقبول ، 24 سالہ عثمان ، 25 سالہ عرفان شامل ہیں جبکہ 2 کی شناخت تاحال نا ہو سکی تاہم ریسکیو کی ٹیموں نے کرینوں کی مدد سے ملبے کو ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ تیز بارش کی وجہ سے پیش آیا۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -