ڈولفن فورس بھی پولیس کے نقش قدم پر چل پڑی ، جیب تراش کی سر عام پٹائی کردی

ڈولفن فورس بھی پولیس کے نقش قدم پر چل پڑی ، جیب تراش کی سر عام پٹائی کردی
ڈولفن فورس بھی پولیس کے نقش قدم پر چل پڑی ، جیب تراش کی سر عام پٹائی کردی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈولفن فورس نے جیب تراش کو پکڑ کر سر عام پٹائی کردی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے شملہ پہاڑی کے قریب سے عثمان نامی شخص کو جیب تراشی اور موبائل فون چوری کے الزام پر پکڑ لیا اور اسے پولیس کے حوالے کرنے کی بجائے پٹائی شروع کردی ۔ جوانوں کی مار پیٹ سے ملزم عثمان چیخ و پکار کرتا رہا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان پر شہری کی جیب کاٹنے اور موبائل چوری کا الزام تھا تاہم ملزم کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کر کے اسے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید :

لاہور -