سرجانی ٹاؤن،مبینہ مقابلے میں2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار

سرجانی ٹاؤن،مبینہ مقابلے میں2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی کے علاقے گلشن شیراز میں مبینہ مقابلے کے بعد پولیس نے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گشت پر ما مور پولیس موبائل میں سوار اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس پر فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ میں دو ملزمان امجد خان ولد حسن خان اور عباس ولد یامین کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول اور7 زندہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد کر نے کے بعد طبی امداد کے لیئے عباسی شہید ا سپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری طرف مدینہ کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر لیاری گینگ وار ملزم امام بخش بلوچ ولد قادر بخش بلوچ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیاہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم انسداد دہشت گردی کی عدالت سے زیر سماعت مقدمہ الزام نمبر 94/2014 میں مفرور اور پولیس کو سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -