کراچی، سمندری بادلوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی

کراچی، سمندری بادلوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں تیز ہواؤں اور سمندری بادلوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی علاقوں سے تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کے باعث کراچی کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔جبکہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 51فیصد اور درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قدرے بہتر رہنے کا امکان ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -