ٹی او آرز کیلئے حکومتی ناموں کا انتظار، تنازع ختم ہونا چاہیے، یوسف گیلانی

ٹی او آرز کیلئے حکومتی ناموں کا انتظار، تنازع ختم ہونا چاہیے، یوسف گیلانی

  

ملتان (سٹی رپورٹر) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر ٹرم آف ریفرنس طے کرنے کے لئے اپوزیشن نے کمیٹی کے لئے نام دے دیئے ہیں حکومت جلد نام دے گی تو صورتحال واضح ہو جا ئے گی یہ تنازع ختم ہونا چاہیئے کہ ملاں اختر منصور ڈورون حملے میں پاکستانی حدود میں مارا گیا اور اس کی موت کب واقعہ ہو ئی ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں امن ہوگا تو سرمایہ کاری ہو گی القائدہ سے مزاکرات کے حوالے سے حکومت کی اپنی حکمت عملی ہو نی چاہیئے پیپلز پارٹی تنظیمی مراحل سے گزر رہی ہے بلاول بھٹو کی ہدایت پر ہر صوبے میں کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں پارٹی چیئرمین کے فیصلے کے مطابق پارٹی الیکشن میں ورکرز کی رائے کا احترام کیا جا ئے گا اور ورکرز کی مشاورت سے ہی عہدیدار بنائے جا ئیں گے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جانا چاہیئے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا ئے زراعت کی ترقی کے لئے اقدامات کئے جائیں اور کسانوں کے لئے مراعات کا اعلان کیا جا ئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں سابق کونسلر محبوب عالم بھٹی کے والد رشید احمد بھٹی کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ القاعدہ سے مزاکرات کے حوالے سے حکومت کی اپنی حکمت عملی ہونی چاہیئے چار ممالک میں امن مزاکرات کامیاب ہو نے چاہیءں اور پاکستان کے افغانستان سے بہتر تعلقات ہو نے چاہئیں کیونکہ افغانستان میں امریکہ کی جنگ ختم ہو جا ئے گی تو امریکہ واپس چلا جا ئے گا لیکن پاکستان افغانستان ہمسایہ ممالک کے طور پر برقرار رہیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انرجی بحران ہمارے دورمیں انتہائی کم تھا فیصل آباد کے صنعتکاروں سے ملاقات کی ان کا کہنا تھا کہ آپ کے دور میں لوڈشیڈنگ نہیں تھی لیکن لوڈشیڈنگ ہماری جان نہیں چھوڑتی انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے دور میں طالبان سے مزاکرات کی بجائے ملٹری آپریشن کی بات کی تو میاں نواز شریف اور عمران خان نے مخالفت کی لیکن اب خود حکومت آپریشن کر رہی ہے آرمی پبلک سکول کے سانحہ کے بعد ملٹری آپریشن میں مزید تیزی آئی ہے اور یہ ہمارے موقف کی تائید ہے انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی سرائیکی خطے کی محرومیوں کے لئے ایک صوبے کے حامی ہیں ہمارے پاس اکثریت نہیں تھی اس کے باوجود ہم نے سینیٹ ،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی سے قراردادیں منظور کرائیں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ زراعت فرینڈلی پالیسی پر گامزن رہی ہے لیکن اب کسانوں کو سڑکوں پر آنا پڑا ہے انہوں نے کہاکہ جہلم میں اندھیری سے پل گرنے کی جوڈیشل طریقے سے تحقیقات ہونی چاہیئے اور انگورہ چیک پوسٹ کے بارے میں حکومت اپنا موقف واضح کرے ۔

یوسف رضا گیلانی

مزید :

کراچی صفحہ اول -