چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز میپکو شیخ احسن رشید سمیت 4ڈائریکٹر فارغ

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز میپکو شیخ احسن رشید سمیت 4ڈائریکٹر فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( اعجاز مرتضیٰ سے)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو ) کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی تشکیل نو کر دی گئی ہے اور سابق بورڈ کے 4ڈائریکٹر ز کو بوجہ علحیدہ کرکے نیا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے‘جن ڈائریکٹر ز کو علحیدہ کیا گیا ہے‘ان میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ز شیخ احسن رشید کے ساتھ خواجہ انیس‘ میاں رحمان نسیم اور چوہدری منیر شامل ہیں‘ سابق چیئرمین شیخ احسن رشید کے بارے میں معلوم ہواہے کہ وہ بورڈ کو پیشہ ورانہ بنیادوں پر چلانا چاہتے تھے اور یہی وجہ تھی کہ میپکو اس وقت بجلی کی تقسیم کار دوسری کمپنیوں میں اچھی کارکردگی اور ریکوری میں سرفہرست اور اول تھی‘جبکہ باقی 3فارغ کئے جانے والے ڈائریکٹر ز خواجہ انیس ‘میاں رحمان نسیم اور چوہدری منیر کارخانہ دار تھے جس سے بورڈ میں کارخانہ داری کی اجارہ داری ہو رہی تھی تاہم بورڈ کے باقی ارکا ن جن میں خالد مسعود خان ‘زاہد پرویز مڑل ‘خواجہ محمد اعظم اور راجن سلطان پیر زادہ کو دوبارہ سے ڈائریکٹر شپ دے دی گئی ہے لیکن اب جو بورڈ تشکیل دیا گیا ہے ‘اس میں 2سرکاری عہدیداروں کو ڈائریکٹر ز کے لئے نامزد کیا گیا ہے جن میں سے ایک وزارت خزانہ کا نمائندہ اور ایک وزارت پانی و بجلی کا نمائندہ شامل ہو گا جبکہ اب 2نئے ڈائریکٹر ز جو تعینات کئے گئے ہیں ان میں سے ایک بہادر پور سے میاں شاہد اقبال ہیں جن کی سفارش وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمٰن نے کی ہے جبکہ رحیم یار خان سے ن لیگ کے ایک رہنما کی سفارش پر مجیب ارجمند خان کو رکھا گیا ہے جو بنیادی طور پر کاشتکار ہیں‘واضح رہے کہ نو تشکیل بورڈ کا اجلاس ابھی تک نہیں ہو سکا‘اس لئے چیئرمین کا چناؤ بھی نہیں ہوا جس کے لئے بورڈ ڈائریکٹر ز کوشش کر رہے ہیں‘ذمہ دار ذرائع بتا رہے ہیں کہ بورڈ میں سرکاری ڈائریکٹر ز کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے اب من مانے فیصلے ہونگے جو صارفین کیلئے اچھی خبر نہیں ہے‘دوسری طرف میپکو بورڈ کے سابق چیئرمین شیخ احسن رشید نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ عہدہ اپنی ذاتی مصروفیات کی بنا پر چھوڑا ہے ورنہ انہوں نے میپکو کو ملک کی نمبر ون کمپنی بنا دیا تھا۔