سیاسی جماعت کا کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سیاسی جماعت کا کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گرد کی منتظم عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر تعینات پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث سیاسی جماعت کے کارکن کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔پولیس نے پیر کو مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر تعینات 2پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث سیاسی جماعت کے کارکن آصف عرف آلو والا کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا ۔پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم لانڈھی میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے ۔ملزم سے اس کیس کے بارے میں مزید تفتیش کرنی ہے لہذا اسے ریمانڈ پر پولس کے حوالے کیا جائے ۔عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم آصف عرف آلو والا کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر لانڈھی پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔