پاکستان سٹیل کے ملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہیں جاری

پاکستان سٹیل کے ملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہیں جاری
پاکستان سٹیل کے ملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہیں جاری

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) طویل عرصے سے تنخواہوں سے محروم پاکستان سٹیل مل کے ملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہیں دے دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیل کے ملازمین گزشتہ 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم تھے تاہم رمضان المبارک کی آمد سے قبل ملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہیں جاری کردی گئی ہیں۔ ملازمین کو تنخواہیں دسمبر 2015 اور جنوری 2016 کی تنخواہیں دی گئی ہیں جبکہ 4 ماہ کی تنخواہوں سے ملازمین تاحال محروم ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان سٹیل کے ملازمین کا مجموعی خسارہ 375 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جبکہ ملازمین کی 45 کروڑ روپے ماہانہ تنخواہ ہے ۔

مزید :

کراچی -