کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 12 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 12 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی

  

کراچی(این این آئی)کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 12 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے ،جس کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جاری کیاہے۔ کے الیکٹرک نے مارچ کیلئے بجلی 3 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کو جون کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے اور کے الیکٹرک کو اپنے پاور پلانٹس پوری صلاحیت پر چلانے کی ہدایت کی ہے۔ نیپرا کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق زرعی اور تین سو یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہو گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ اول -