نیٹونے بھی ملااخترمنصورکی ہلاکت کی تصدیق کردی: غیر ملکی میڈیا

نیٹونے بھی ملااخترمنصورکی ہلاکت کی تصدیق کردی: غیر ملکی میڈیا
نیٹونے بھی ملااخترمنصورکی ہلاکت کی تصدیق کردی: غیر ملکی میڈیا

  

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) نیٹو نے بھی ملااختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نیٹو کے ترجمان نے بتایا کہ افغانستان میں موجود امریکی افواج اور افغان حکومت نے ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان نیٹونے کہاکہ ملا اخترمنصور افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں رکاوٹ پیدا کر رہے تھے۔امن اوراستحکام کےلئے مذاکرات کے راستے ملا منصورکی وجہ سے رکاوٹ کا شکار تھے۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

ترجمان کا کہنا تھاکہ ملا منصور کی سربراہی میں افغانستان میں وحشیانہ حملے کئے گئے۔دوسری جانب امریکی صدربارک اوبامانے ملامنصورکی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

نیٹو نے تسلیم کیا کہ ملااختر منصور کی وجہ سے امریکی اور اتحادی افواج کو روزانہ کی بنیاد پر خطرات لاحق تھے۔ ترجمان نیٹونے مزیدکہاکہ ہم افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے مذاکراتی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

مزید :

بین الاقوامی -